تبتیوں کے اعلی مذہبی رہنما دلائی لامہ نے تبدیلی مذہب پر اپنا اختلاف
ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی مذہب سے شخص کے ذہن میں الجھن پیدا ہو
سکتا ہے۔دلائی لامہ نے آج یہاں نمامی برہمپتر فیسٹیول پروگرام میں تبدیلی
مذہب سے متعلق رپورٹوں پر رائے پوچھے
جانے پر کہا تبدیلی مذہب اچھا
نهيں ہے اور ہر شخص کے لئے یہ بہتر ہے کہ وہ اپنے مذہب میں ایمان برقرار
رکھے کیونکہ مذہب تبدیل کرنے سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب ایک بہت ہی گہری ذاتی پسند ہے اور کسی بھی شخص پر زبردستی کوئی مذہب نہیں تھوپا جانا چاہئے۔